ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اکتوبر 2018
 ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کا کام وزارت داخلہ کا ہے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کا کام وزارت داخلہ کا ہے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کے حوالے سے پالیسی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے، ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کا کام وزارت داخلہ کا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا عدالتی احکامات میں مداخلت کے مترادف ہے لہذا سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں نام شامل اور نکالنے کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔