اپوزیشن رہنمائوں کی بجٹ پر تنقید

ایڈیٹوریل  جمعرات 13 جون 2013
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

جہاں حکومت نے اپنے تئیں بہترین بجٹ پیش کیا ہے وہاں اپوزیشن رہنمائوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ سبسڈی ختم کرنے سے بجلی مہنگی ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے زیادتی کی گئی۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف‘ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور شیخ رشید نے بھی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ حکومت کو اس وقت شدید مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے جب کہ ملکی خزانے میں اتنی گنجائش نہیں کہ تمام مسائل پر قابو پایا جا سکا۔ اس لیے ملک و قوم کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کا رویہ چھوڑ کر مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔