کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اکتوبر 2018
 سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں شہر کا رخ کررہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں شدید گرمی ، پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، ہوا میں نمی کا تناسب صرف 9 فیصد ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔