پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق نواز شریف سے مکمل اتفاق ہے، حامد کرزئی

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2013
دہشت گردی كے خلاف جنگ میں حملے صحیح اہداف پر نہیں كیے جارہے، حامد کرزئی  فوٹو: فائل

دہشت گردی كے خلاف جنگ میں حملے صحیح اہداف پر نہیں كیے جارہے، حامد کرزئی فوٹو: فائل

کابل: افغان صدر حامد كرزئی نے كہا ہے كہ ڈرون حملوں كا معاملہ امریكا اور پاكستان كے درمیان ہے تاہم انہیں ڈورن حملوں سے متعلق نواز شریف سے مكمل اتفاق ہے اور وہ خود بھی ڈرون حملوں كے حق میں نہیں ہیں۔

نجی ٹی وہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ وہ پاكستان میں  كسی بھی غیر ملكی حملے اور كارروائی كے خلاف ہیں کیونکہ عوام پر بمباری كرنا كسی مسئلے كا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں بھی ان امریكی حملوں  كے خلاف ہیں جن میں بے گناہ افراد زخمی اور مارے جاتے ہیں اور گھر تباہ ہوتے ہیں۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی كے خلاف جنگ میں حملے صحیح اہداف پر نہیں كیے جارہے بلکہ جس طرح دہشت گردی كے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے اس سے ہمیں دہشت گردی سے چھٹکارے کے بجائے اور نقصان ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔