پشاور میں میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اکتوبر 2018
منصوبے کی لاگت بھی 57 ارب روپے سے بڑھ  کر 79 ارب روپے ہوگئی۔

منصوبے کی لاگت بھی 57 ارب روپے سے بڑھ  کر 79 ارب روپے ہوگئی۔

پشاور: پشاور میں میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا جب کہ لاگت بھی 57 ارب روپے سے بڑھ  کر 79 ارب روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں پشاور میں بس منصوبہ بی آر ٹی شروع کیا گیا، گزشتہ سال سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے منصوبے کا افتتاح کیا اور منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا لیکن منصوبہ ایک سال بعد بھی ادھورا ہے اور تین فیز میں شروع ہونے والا منصوبے کا ایک فیز بھی مکمل نہ ہوسکا۔

حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی نےکہا ہے منصوبے کا اسٹرکچر دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا اور آئندہ سال مارچ تک منصوبہ مکمل ہونے کا امکان ہے، اپوزیشن کی تنقید پر حکومت کا کہنا ہے وہ بی آرٹی منصوبے کا آڈٹ کرانے کے لیے تیار ہیں اور ویسے بھی وفاقی حکومت آڈٹ کا حکم دے چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔