نندی پور مبینہ کرپشن کیس میں نیب کی چینی کمپنی کے افسران سے تفتیش

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اکتوبر 2018
پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن پر سپریم کورٹ نے کیس نیب کو بھجوایا  ہے،فوٹو: فائل

پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن پر سپریم کورٹ نے کیس نیب کو بھجوایا ہے،فوٹو: فائل

 لاہور: نندی پور پاور پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس میں نیب نے پاکستانیوں کے بعد چینی افسران کو بھی طلب کر کے پوچھ گچھ شروع کردی۔

نیب ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں معاونت کرنے والی چینی کمپنی  کے آفیسر زنگ ینگ فو نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے جہاں زنگ ینگ فو سے نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے سوال جواب کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کو نندی پور پاور پلانٹ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

ذرائع نے بتایا کہ چینی کمپنی کے آفیسر نے کچھ سوالات کے فوری جواب دیے اور کچھ کے لیے نیب سے وقت مانگ لیا کہ آئندہ پیشی پر ان سوالات کے جوابات بھی تفصیل کے ساتھ دوں گا۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے زنگ ینگ فو سے کچھ دستاویزات ساتھ لانے کا بھی کہا ہے، 525 میگا واٹ کے پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن پر سپریم کورٹ نے کیس نیب کو بھجوایا  ہے۔

حکومتی نااہلی کے باعث 22 ارب کا منصوبہ 58 ارب پر پہنچنے پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔