حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا، ترجمان (ن) لیگ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اکتوبر 2018
گیس کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا ایک اورعوام دشمن اقدام ہے، مریم اورنگزیب

گیس کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا ایک اورعوام دشمن اقدام ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صنعتی  اور تجارتی حلقوں میں روزگار کا قتلِ عام کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام سامنے آگیا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہے ہیں، جس دن سے حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا، پی ٹی آئی کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں مل گیا، اور اگر ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر بھی ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔