مٹیاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی سہولتیں ناپید عوام پریشان

مردہ خانہ بند کر دیا گیا، میٹرنٹی، آپریشن سینٹر کی عمارت گرا دی گئی، 2ایمبو لینس ناکارہ ہو گئیں


June 14, 2013
سپتال کے ہر شعبے میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث مریض پریشانی اور مایوسی کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE: مٹیاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی سہولتیں ناپید، اسپتال میں رورل ہیلتھ سطح کی سہولت بھی میسر نہیں۔

عوام پریشان۔ اسپتال کے ہر شعبے میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث مریض پریشانی اور مایوسی کا شکار ہیں۔ اسپتال میں آپریشن روم، میٹرنٹیسینٹر، ایکسرے ڈپارٹمنٹ کی عمارتوں کا زیادہ حصہ گرادیا گیا ہے،ان عمارتوں سے نکلنے والا لاکھوں روپے کا لوہا اور دیگر سامان اسپتال کے بااثر عملے نے غائب کر دیا ہے۔



اسپتال میں ایک طرف مریضوں کو مناسب سہولتیں نہیں تو دوسری جانب اسپتال کو ملنے والی 2 عدد ایمبولینسیں، ایک پک اپ عدم توجہی کے باعث کھڑی کھڑی سڑ رہی ہیں۔ اسپتال کا بڑا جنریٹر ناکارہ ہوگیا اور مردہ خانے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے پانی کے پلانٹ کو اسپتال کے مقامی ڈاکٹر کے گھرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال میں صفائی کے ناقص انتظام اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے باعث مریضوں کی آمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں