حکومت برآمدات بڑھانے کیلیے ہراقدام پر تیار ہے، ممبر کسٹمز

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 20 اکتوبر 2018
2 ماہ میں ریبیٹ نظام خودکار ہو جائے گا، ایکسپورٹرز کو کسٹمز ہاؤس آنا نہیں پڑے گا، زاہد کھوکھر۔ فوٹو: فائل

2 ماہ میں ریبیٹ نظام خودکار ہو جائے گا، ایکسپورٹرز کو کسٹمز ہاؤس آنا نہیں پڑے گا، زاہد کھوکھر۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان ممبر کسٹمز ایف بی آر زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کیلیے ہرقسم کے اقدامات بروئے کار لانے کیلیے تیار ہے۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکے برآمدکنندگان سے خطاب کے دوران ممبر کسٹمز ایف بی آر زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کیلیے برآمدات بڑھا کر زرمبادلہ کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ وفاقی حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کیلیے ہرقسم کے اقدامات بروئے کار لانے کیلیے تیار ہے۔

زاہد کھوکھر نے کہا کہ برآمدکنندگان کی سہولت کیلیے اگلے 2 ماہ میں انہیں کسٹم ہاؤس آئے بغیرکسٹم ریبیٹ خودکار نظام کے تحت جاری کر دیا جائے گا۔ انھوں نے برآمدی کنسائمنٹس سے متعلقہ ایل سی ایل کارگو کو فوری طور پر کلیئرنس کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔