سیالکوٹ کے چیڑاڑ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اگست 2012
رینجرز نے خطرے والے راستوں کو بند کردیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام سے گرزنے کے لئے متبادل راستے دے دیئے ہیں۔

رینجرز نے خطرے والے راستوں کو بند کردیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام سے گرزنے کے لئے متبادل راستے دے دیئے ہیں۔

سیالکوٹ: سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کلیم رؤف کے مطابق بھارتی فورسزکی جانب سےآج صبح سات بجے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے.

فائرنگ کی  زد میں آکر سرخ پور گاؤں کا رہائشی عارف زخمی ہوگیا۔ جسے سول اسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

چپراڑ سیکٹر میں چناب رینجرز کی طرف سے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے،کل بھی اسی سیکٹر میں بھارتی فورسزنےمارٹر گولےفائرکئےتھے، جن کی زد میں آکر سرخ پورگاؤں کی تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

رینجرز نے خطرے والے راستوں کو بند کردیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام سے گرزنے کے لئے متبادل راستے دے دیئے ہیں۔

فائرنگ کرنا بھارت کا معمول ہے۔ ایسی بزدلانہ کاروائیاں بھارت کی طرف سے نئی بات نہیں، لیکن پاکستانی ریجنرز کی جوابی کاروائی کے بعد وہ رکنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔