- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
فوج سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر
لاہور: پاک فوج سے متعلق متنازع بیان پر شہری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کردی۔
لاہور میں نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تجمل حسین گوندل ایڈوکیٹ نے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہیں، انہوں نے پاک فوج کے خلاف بیان دے کر ادارے کی تذلیل کی ہے، ان کی گفتگو سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید
درخواست میں مزید کہا گیا کہ نہال ہاشمی غیر ملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں، ان کے بیان سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
علاوہ ازیں پیمرا نے نہال ہاشمی کا بیان نشر کرنے والے چینلز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے والے شخص کو جگہ کیوں دی گئی۔
واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔ جبکہ اس سے قبل وہ توہین عدالت کے جرم میں نااہلی اور قید کی سزائیں بھی بھگت چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔