مہنگائی کےعلاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظرنہیں آ رہی، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اکتوبر 2018
حکومت نے دن بدن مہنگائی کر کے غریب عوام کا جینا اجیرن کردیا، چیئرمین پیپلزپارٹی

حکومت نے دن بدن مہنگائی کر کے غریب عوام کا جینا اجیرن کردیا، چیئرمین پیپلزپارٹی

لاہور: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آ رہی اور حکومت نے دن بدن مہنگائی کر کے غریب عوام کا جینا اجیرن کردیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آ رہی اور مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آ رہی، حکومت نے دن بدن مہنگائی کر کے غریب عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے جب کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کیسی حکومت ہے کہ معاشی پالیسی دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے جب کہ ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا اور معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا، ہمارے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل 148 ڈالر فی بیرل تھا لیکن ہم نے قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔