بجٹ منظوری سے قبل ہی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں اضافے کا اطلاق

ہائی برڈگاڑیوں کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی میں کمی کابھی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا


Numainda Express June 14, 2013
ہائی برڈگاڑیوں کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی میں کمی کابھی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے منظوری سے قبل ہی ایف بی آرکے ایس آراوزکے ذریعے ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں اضافے وکمی کااطلاق کردیا ہے۔

اس ضمن میںایف بی آرکی طرف سے ہائی برڈ گاڑیوںکی درآمد پرکسٹمزڈیوٹٰی میں25 فیصد سے 100 فیصدتک کمی کابھی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔



جس کے تحت 1200سی سی تک ہائی برڈالیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں100 فیصد کمی ،1201 سی سی سے 1800سی سی تک کی ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں پر کسٹمزڈیوٹی میں50 فیصد کمی جبکہ1801سی سی سے2500سی سی تک کی ہائی برڈگاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں25 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں