وفاقی وزیر ریلوے کا تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے نہ لینے کا اعلان

میں کشتیاں جلا کرآیا ہوں افسران بھی جلا دیں، ریلوے کودرست کرنا ہے واپسی کا کوئی راستہ نہیں


June 14, 2013
میں کشتیاں جلا کرآیا ہوں افسران بھی جلا دیں، ریلوے کودرست کرنا ہے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مالی بحران کا شکار ریلوے سے تنخواہ اور کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں ایک ٹکے کی بھی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی اور ریلوے کو پائوں پرکھڑاکرنے کے لیے جنگی بنیادوں پراقدامات کریں گے۔

میں اپنی پیش رو وزیر کی طرح مایوسی کی باتیں نہیں کروں گا، ریلوے میں فنڈز کی کمی ضروری ہے لیکن ہم دن رات ایک کرکے ریلوے کی تعمیر نوکریں گے، برسوں کی تباہی چند ہفتوں میں ٹھیک نہیں ہو سکتی کچھ وقت لگے گا، میں کشتیاں جلا کرآیا ہوں افسران بھی کشتیاں جلا دیں ہم سب نے ریلوے کو درست کرنا ہے اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں' ریلوے کی آمدنی اور اخراجات میں توازن نہیں ' ہم 18کروڑ عوام کو جوابدہ ہیں' ریلوے میں کسی قسم کی اجارہ داری کو برداشت نہیں کیا جائے گا' تمام تقرریاں اور بھرتیاں میرٹ پر ہونگی ، میرے دور میں کوئی سیاسی بھرتی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'آج ریلوے سمیت تمام ادارے انحطاط کا شکار ہیں ۔



جمعرات کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ مجھے ریلوے کی جانب سے پانچ گاڑیاں فراہم کی گئیں لیکن میں نے صرف ایک گاڑی رکھی ہے اور یہاں آمد کے بعد میں نے کوئی گارڈ آف آنر نہیں لیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جب تک ریلوے خسارے سے نکل کر ترقی کی منزل پر نہیں آجاتی میں کسی گارڈ آف آنر کا حقدار نہیں ہوں اور نہ ہی میں ریلوے سے تنخواہ اور کوئی ٹی اے ڈی اے لوں گا ۔انھوں نے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں مجھے امید ہے کہ جب ہم سب ملکر نیک نیتی سے کام کریں گے تو ریلوے کو خسارے سے نکالا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں