سیف علی خان بھی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑے

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اکتوبر 2018
غیر انسانی رویوں کی وجہ سے نئے آنے والے لوگ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل خوف کا شکار رہیں گے، اداکار (فوٹو: فائل)

غیر انسانی رویوں کی وجہ سے نئے آنے والے لوگ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل خوف کا شکار رہیں گے، اداکار (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کی خبروں پر کہا ہے کہ اب نئے آنے والے لوگ فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل خوف کا شکار رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے انٹرویو میں می ٹو مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ میں گزشتہ کئی برس سے ہونے والے کچھ مضحکہ خیز، غیر انسانی رویوں اور جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والے متاثرین کی کہانیاں سننے کے بعد شاید نئے آنے والے لوگ اس نگری میں قدم رکھنے سے قبل خوف کا شکار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: بھارتی موسیقار انو ملک پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام

سیف علی خان نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری کا حصہ ہونے کے ناطے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خواتین کے ساتھ انتہائی وقار کے ساتھ پیش آیا جائے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے بعد ’می ٹو مہم‘ کی بالی ووڈ میں انٹری کی وجہ سے روز بروز جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔ کئی نامور شخصیات پر جنسی ہراسانی کے الزامات دیکھنے میں آئے ہیں جب کہ فلم میکرز کے جنسی ہراسانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے کئی اداکار فلمیں بھی ادھوری چھوڑ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔