سکھ کمیونٹی نے موٹرسائیکل پر ہیلمٹ پابندی کو مسترد کر دیا

آصف محمود  اتوار 21 اکتوبر 2018
دنیا بھر میں سکھوں کو استثنیٰ حاصل ہے، پگڑی سر کا تاج اور مذہبی معاملات کا حصہ ہے۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں سکھوں کو استثنیٰ حاصل ہے، پگڑی سر کا تاج اور مذہبی معاملات کا حصہ ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پگڑی ان کے سرکا تاج اورمذہبی معاملات کا حصہ ہے تاہم وہ پگڑی کے اوپرکوئی اور چیز پہننے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سردارگوپال سنگھ چاولہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ عدالتی احکامات سر آنکھوں پر لیکن دنیا بھر میں سردار جو پگڑی پہنتے ہیں یہ ایک طرح کا ہیلمٹ ہی ہے، ہیلمٹ پہننے کا مقصد بھی یہ ہوتا ہے کہ خدانخواستہ کسی حادثے کی صورت میں سرچوٹ لگنے سے محفوظ رہ سکے۔

انھوں نے بتایا بھارت سمیت ایسے تمام ممالک جہاں سکھ کمیونٹی آباد ہے وہاں خاص قسم کی عینک تیارکی جاتی ہے جس سے چہرہ ڈھانپنے میں مدد ملتی ہے۔

واضع رہے کہ سکھوں کے احتجاج کی وجہ سے ہمسایہ ملک بھارت میں سپریم کورٹ نے سکھوں کے ہیلمٹ پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔

سکھ رہنماؤں نے بتایا کہ اگرحکومت نے ان کی درخواست نہ مانی توپھرا س حوالے سے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔