اگرکوئی پرائیویٹ جہاز بھجوائے توشاید پاکستان چلا جاؤں، کرس گیل

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 21 اکتوبر 2018
پاکستان جاکر وزیراعظم عمران خان سے ملوں کیونکہ وہ ایک سابق کرکٹر ہیں، ویسٹ انڈین کرکٹر. فوٹو : فائل

پاکستان جاکر وزیراعظم عمران خان سے ملوں کیونکہ وہ ایک سابق کرکٹر ہیں، ویسٹ انڈین کرکٹر. فوٹو : فائل

شارجہ:  ویسٹ انڈین سپر اسٹار کرکٹر کرس گیل نے اظہار تفنن کہا ہے کہ اگر انھیں کوئی پرائیویٹ جہاز بھجوائے تو شاید وہ پاکستان چلے جائیں۔

افغانستان پریمیئر لیگ میں بلخ لیجنڈز کی نمائندگی کرنے والے گیل نے ایک اماراتی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ میں کبھی افغانستان یا پاکستان نہیں گیا مگر شاید پاکستان جاکر وزیراعظم عمران خان سے ملوں کیونکہ وہ ایک سابق کرکٹر ہیں۔

آئندہ برس افغان پریمیئر لیگ کے میچز افغانستان میں ہونے کے امکان پر انھوں نے ازرائے مذاق کہاکہ وہاں اور پاکستان جانے کیلیے میری ایک شرط ہے کہ مجھے پرائیویٹ جیٹ بھجوا دیں میں چلا جائوں گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔