کراچی: ناردرن بائی پاس کے علاقے میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے25افراد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جون 2013
حراست میں لئےگئےافراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،رینجرز فوٹو: فائل

حراست میں لئےگئےافراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،رینجرز فوٹو: فائل

کراچی: ناردرن بائی پاس کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 25افراد کوگرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز نےآج صبح نادرن بائی پاس اور اس کےاطراف کے علاقوں میں دہشت گردوں کی اطلاع پر تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جبکہ آپریشن میں 400 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اس دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےکرتفتیش کے لئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، رینجرز ترجمان کے مطابق حراست میں لئےگئےافراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اوردوسراسامان برآمد ہوا ہے ۔

دوسری جانب کراچی میں امن دشمن آج بھی سرگرم ہیں ، پرانا حاجی کیمپ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے عالم خان نامی شخص کو ہلاک کردیا ، پولیس کے مطابق مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور محنت کش تھا ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا ، اقبال گھرسےکام پرجانے کےلئے نکلا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، ملیر گلشن قادری میں فاطمہ نامی خاتون اور ملیر ملت ٹاؤن میں الیاس کوشرپسندوں نےگولیاں مارکرزخمی کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔