کراچی میں پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے والا ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جون 2013
ملزم نے دورانِ تفتیش 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس. فوٹو ایکپسریس نیوز

ملزم نے دورانِ تفتیش 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس. فوٹو ایکپسریس نیوز

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں 2 پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے والے ملزم خیام خان کوایبٹ آباد سے گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خیام خان نے دورانِ تفتیش 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایاجاتا ہے تاہم ملزم کو دو روزمیں ایبٹ آباد سےکراچی منتقل کردیا جائے گا،دوسری جانب پولیس نےنیپئرکے علاقے سے مبینہ ٹارگٹ کلراورلیاری گینگ وارکے رکن عمران عرف ٹرانی کوگرفتارکرلیا، ملزم نے دوران تفتیش 8 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔