تین روز کے دوران شہر کا مطلع صاف اور موسم گرم رہے گا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 21 اکتوبر 2018
آج سمندری ہوائیں کم یا پھر مکمل طورپر بند ہونے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

آج سمندری ہوائیں کم یا پھر مکمل طورپر بند ہونے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر میں آج موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان جب کہ گرمی کاپارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج(اتوار) کو سمندری ہوائیں کم یا پھر مکمل طورپر بند ہونے کاامکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی یا شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے سے حدت پیدا ہونے کے امکانا ت ہیں،ہفتے کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جمعے کے مقابلے میں کم رہا،ہفتے کو شہر کا درجہ حرارت 36.5ڈگری جبکہ جمعے کو 39ڈگری سے تجاوز کرگیا تھا، اگلے 3روز کے دوران شہر کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متاثر ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات سے کی جانب سے اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے تاہم اس دوران درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کے ساتھ  جذوی ابر آلود موسم کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔