- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
دپیکا اور رنویر کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی اور رنویر کی شادی کا کارڈ انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔
بھارتی میڈیا میں کافی عرصے سے دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم دونوں اداکاروں نے اس موضوع پر مکمل خاموشی طاری کی ہوئی تھی اس لیے ان کے مداح تشویش کا شکارتھے کہ یہ دونوں واقعی میں شادی کررہے ہیں یا یہ صرف افواہ ہے اور اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ساتھ اپنا شادی کا کارڈ انسٹاگرام پر شیئر کرکے تمام افواہوں کو سچ ثابت کردیاہے۔
دپیکا اور رنویر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کارڈ پر دونوں کے نام کے ساتھ شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر درج ہے، جس کا مطلب ہے کہ دونوں کی شادی کی رسمیں 14 اور 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔ دپیکا اور رنویر نے یہ دعوت نامہ ہندی اورانگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا ہے تاہم انہوں نے کارڈ کے ساتھ کوئی بھی پیغام نہیں دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا رنویر کی شادی کی تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘میں ہوگی ، تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جب کہ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔