کراچی؛ لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے پر گرفتار ٹیکسی ڈرائیور کی ضمانت

ویب ڈیسک  اتوار 21 اکتوبر 2018
 عدالت نے 55 سالہ ملزم ذوالفقار علی کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی فوٹو:ٖفائل

عدالت نے 55 سالہ ملزم ذوالفقار علی کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی فوٹو:ٖفائل

 کراچی:  مقامی عدالت نے لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں اور اغوا کرنے کے مقدمے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی 10 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو صدر تھانہ پولیس نے آن لائن ٹیکسی سروس کے  ڈرائیور کو پیش کیا۔ عدالت نے 55 سالہ ذوالفقار علی کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لڑکی چلتی ٹیکسی سے کود گئی، ڈرائیور پر ہراسانی کا الزام

پولیس کے مطابق ہفتے کے روز آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے مبینہ اغوا کی کوشش پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے شارع فیصل پر چھلانگ لگادی تھی۔ متاثرہ لڑکی 24 سالہ حریم میڈیکل کی طالبہ ہے جس نے گلشن اقبال بیت المکرم سے ڈیفنس جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی کی خدمات حاصل کی تھیں۔

ڈرائیور نے اس الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم نے خود گاڑی کا روٹ تبدیل کیا تھا اور ڈیفنس کی بجائے عسکری کے علاقے کی طرف جانے کا کہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔