سیکیورٹی فورسز کا مچھ کے قریب آپریشن، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 21 اکتوبر 2018
ایک روز قبل ہی مچھ کے قریب جعفر ایكسپریس كو بم سے اُڑانے كی كوشش کی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

ایک روز قبل ہی مچھ کے قریب جعفر ایكسپریس كو بم سے اُڑانے كی كوشش کی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے مچھ کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ’’آپریشن رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مچھ کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اسلحہ اورگولہ بارود  بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جعفر ایكسپریس كو بم سے اُڑانے كی كوشش نا كام بنادی گئی

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی مچھ كے قریب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی  جعفر ایكسپریس كو بم سے اُڑانے كی كوشش کی گئی تھی جوکہ ٹرین کے پہنچنے سے قبل ہی پھٹ گیا تھا۔ واقعے كی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی اور لیویز كی بھاری نفری  نے علاقے كو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔