سندھ حکومت میں شمولیت: ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات اتوار کو ہوں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جون 2013
پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جائیں گے جہاں وہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جائیں گے جہاں وہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات اتوار کو ہوں گے۔

ایکپسیرس نیوز کے نمائندے نعیم خانزادہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جائیں گے جہاں وہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ سید قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد لیاری میں پیپلز امن کمیٹی کے رکن کے گھر عشائیے پر گئے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود صدر آصف زرداری نے پارٹی کے ارکان کوایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت کا عمل جاری رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی بیان بازی کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔