امیتابھ بچن کی پینٹ میں چوہا گھسنے کا دلچسپ واقعہ

ویب ڈیسک  پير 22 اکتوبر 2018
میں نوجوانی میں زیادہ تر بیل بوٹم پہننا مناسب سمجھتا تھا، امیتابھ بچن (فوٹو: فائل)

میں نوجوانی میں زیادہ تر بیل بوٹم پہننا مناسب سمجھتا تھا، امیتابھ بچن (فوٹو: فائل)

 ممبئی: لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ ایک بار سنیما میں فلم دیکھنے کے دوران ان کی پینٹ میں چوہا گھس گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مشہور ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 10 میں بیل بوٹم کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو کے دوران ماضی میں ہونے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانی کے دنوں میں اکثر فلم دیکھنے سنیما جایا کرتا تھا اور اُن دنوں بیل بوٹم کا دور اپنے عروج پر تھا اور میں بھی زیادہ تر بیل بوٹم پہننا ہی مناسب سمجھتا تھا۔

امیتابھ بچن نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میرا رات میں اچانک فلم دیکھنے کا ارادہ ہوا اور فیشن کے مطابق بیل بوٹم پہن کر سنیما گیا اور فلم دیکھنے میں بے انتہا مشغول تھا کہ اچانک ہی ایک چوہا پینٹ کے نچلے حصے سے اندر گھس گیا تو میں فوراً اچھلنے لگا اور پھر بڑی مشکل سے اُس چوہے سے جان بچائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔