ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 21 اکتوبر 2018

ڈیرہ غازی خان: غازی گھاٹ روڈ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ روڈ پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس ملتان سے کراچی اور دوسری ڈیرہ غازی خان سے ملتان آرہی تھی۔ دونوں بسوں میں تصام اتنا خوفناک تھا کہ بسیں کاٹ کر لوگوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔