وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کی مذمت

ویب ڈیسک  پير 22 اکتوبر 2018
مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، عمران خان

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 14 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔

واضح رہے مقبوضہ وادی میں قابض فوج گزشتہ چند روز کے دوران دو درجن سے زائد کشمیری عوام کو شہید کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔