محمد ثقلین کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ

میاں اصغر سلیمی  پير 22 اکتوبر 2018
ایشین چیمپئن ٹرافی میں بھارت کے میچ کے دوران محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار میں لڑائی ہوئی تھی

ایشین چیمپئن ٹرافی میں بھارت کے میچ کے دوران محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار میں لڑائی ہوئی تھی

 لاہور: محمد ثقلین کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ توقیر ڈار پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے۔

اولمپکس 1984 کی فاتح ٹیم کے اہم رکن توقیر ڈار رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے دوران کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ توقیر ڈار سابق اولمپئن اور بڑے کھلاڑی رہ چکے ہیں، توقیر ڈار اکیڈمی چلانے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں، میگا ایونٹ کے دوران ان کی کوچنگ سے گرین شرٹس کو خاصا فائدہ پہنچے گا۔

یاد رہے کہ اومان میں جاری ایشین چیمپئن ٹرافی میں بھارت کے میچ کے دوران کوچ محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار کے دوران ان بن ہوئی تھی جس کے بعد پی ایچ ایف حکام نے قومی کوچ کو پاکستان واپس بلا لیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔