اسلام آباد کی حد بندی میں مداخلت پر سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ طلب

ویب ڈیسک  پير 22 اکتوبر 2018
استفسار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کون ہوتا ہے عدالتی کام میں مداخلت کرنے والا، چیف جسٹس۔ فوٹو:فائل

استفسار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کون ہوتا ہے عدالتی کام میں مداخلت کرنے والا، چیف جسٹس۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کی وفاقی دارالحکومت کی حد بندی میں مداخلت پر سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے اسلام آباد کی حد بندی کا حکم دیا تھا جب کہ سروے آف پاکستان نے کام مکمل نہیں کیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی حد بندی میں رکاوٹ ہے، کنٹونمنٹ بورڈ نے حدبندی کے لیے لگائے گئے پلر بھی توڑ دیے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کون ہوتا ہے عدالتی کام میں مداخلت کرنے والا، ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ سیکٹر آئی بارہ ان کا حصہ ہے۔

عدالت نے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کو کل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔