کمسن ملازمہ کنزیٰ پر تشدد ثابت، ملزم کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک  پير 22 اکتوبر 2018
کنزیٰ کے معدے اور آنتوں میں تشدد کی وجہ سے سوجن ہے،  میڈیکل رپورٹ۔ فوٹو:ٹوئٹر

کنزیٰ کے معدے اور آنتوں میں تشدد کی وجہ سے سوجن ہے، میڈیکل رپورٹ۔ فوٹو:ٹوئٹر

 راولپنڈی: میڈیکل رپورٹ میں معصوم ملازمہ کنزیٰ پر تشدد ثابت ہوگیا تاہم  پھر بھی ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

ننھی کنزیٰ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں تشدد ثابت ہوگیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق کنزیٰ کے معدے اور آنتوں میں تشدد کی وجہ سے سوجن ہے، گردن اور کمر پر ناخنوں کے نشانات ہیں جب کہ  کندھا اور بازو بھی نہیں ہل رہا، دائیں کندھے کے پیچھے اور کھوپڑی پر بھی پرانے زخموں کے نشان ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : راولپنڈی میں کمسن ملازمہ کنزیٰ پر تشدد کا مقدمہ درج

دوسری جانب معصوم کنزیٰ تشدد کیس میں بااثر ملزم ڈاکٹر محسن کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی طاہر اسلم نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔