لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2013
شاہد ٹاؤن میں 3 منزلہ عمارت گرنےسے بچے سمیت 3خواتین جاں بحق جبکہ گلشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے3افرادجاں بحق ہوئے، فوٹو:فائل

شاہد ٹاؤن میں 3 منزلہ عمارت گرنےسے بچے سمیت 3خواتین جاں بحق جبکہ گلشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے3افرادجاں بحق ہوئے، فوٹو:فائل

موسلا دھار بارش کے باعث مکانات کی چھتین گرنے سے 3 خواتین اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

باران رحمت بہت سے علاقوں کےلئے زحمت بھی بن گئی ، بادلوں کے برسنے سے گرمی کے ستائے عوام کی دعائیں تورنگ لےآئیں لیکن کچھ گھروں کے چراغ بھی گُل ہوگئے ، ڈیفنس کے قریب شاہد ٹاؤن میں ایک  3 منزلہ کچے مکان کی  چھتیں یکے بعد دیگرے گرنے سے7 افراد ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں بچے سمیت  3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3افراد عمارت کے ملبے سے نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا۔

کماہاں روڈ پر گلشن کالونی میں مکان کی چھت رات بھر جاری رہنے والی تیزبارش کے باعث گرگئی جس کے نتیجے میں3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے تلے دبے 4 زخمیوں کونکال کراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔