محمد عامر ایک بار پھر ردھم میں آ گئے

میاں اصغر سلیمی  پير 22 اکتوبر 2018
محمد عامر نے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

محمد عامر نے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ردھم میں آ گئے۔ 

قائداعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بولر محمد عامر نے زیڈ ٹی بی ایل کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا اور دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ محمد عامر کی ٹیم سوئی سدرن گیس نے اننگز اور 87 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

محمد عامر کارکردگی پر انتہائی خوش اور ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کے لئے پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری ٹیم نے حریف سائیڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا جب کہ ان سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے بھر پور سپورٹ کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد عامر کی غیر تسلی بخش کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے انہیں  آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی قومی اسکواڈ سے باہر کردیا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔