سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 22 اکتوبر 2018
وفاقی حکومت کی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور تجارتی مراکز کھلے رہیں گے (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت کی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور تجارتی مراکز کھلے رہیں گے (فوٹو: فائل)

کراچی: سندھ حکومت نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 24 اکتوبر بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

تعطیل کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے تاہم وفاقی حکومت کی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور تجارتی مراکز کھلے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔