شامی فوج کے 71 اعلیٰ فوجی افسران منحرف ہو کر ترکی پہنچ گئے

رائٹرز  ہفتہ 15 جون 2013
ترکی شام میں حکومتی فورسز کے خلاف بر سرپیکار ’’آزاد شامی افواج‘‘ کی کھل کر حمایت کرتا ہے، فوٹو:فائل

ترکی شام میں حکومتی فورسز کے خلاف بر سرپیکار ’’آزاد شامی افواج‘‘ کی کھل کر حمایت کرتا ہے، فوٹو:فائل

انقرہ: شام کے 6 آرمی جنرلز سمیت 71 اعلی فوجی افسران منحرف ہو کر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ 71 اعلیٰ فوجی افسران جن میں 6 آرمی جنرل بھی شامل ہیں منحرف ہو کر ترکی پہنچے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ  بشارالاسد کی فوج کےاعلی افسران کا یہ اب تک کا سب سے بڑا انحراف ہے، فوجی افسران کے اس اقدام کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم فوجیوں کی جانب سے انحراف ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر اوباما نے باضابطہ طور پر شامی باغیوں کو غیر مہلک ہتھیاروں کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کا نیٹو اتحادی ترکی شام میں حکومتی فورسز کے خلاف بر سرپیکار ’’آزاد شامی افواج‘‘ کی کھل کر حمایت کرتا ہے اور اب تک متعدد شامی فوجی منحرف ہوکر ترکی کی سرحد عبور کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔