چمن: پرانا چمن کے قریب بس الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2013
زخمیوں کو اپنی مدم آپ کے تحت ڈسٹرکٹ سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔   فوٹو: فائل

زخمیوں کو اپنی مدم آپ کے تحت ڈسٹرکٹ سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

چمن: پرانا چمن کے قریب بس کے الٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ پرانا چمن کے علاقے میں بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جہاں بس بے قابو ہوکر پہلے درخت سے جا ٹکرائی اور پھر لڑکھڑا کر گہری کھائی میں جاگری جس سے کے نتیجے میں بس میں سوار 15 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اپنی مدم آپ کے تحت ڈسٹرکٹ سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔