پاکستانی ڈرامہ بہت مضبوط ہے،شتروگھن سنہا

عمیر علی انجم  اتوار 16 جون 2013
عوام دونوں ممالک کے فنکاروں کومشترکہ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں،بھارتی اداکار۔ فوٹو: فائل

عوام دونوں ممالک کے فنکاروں کومشترکہ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں،بھارتی اداکار۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکارشتروگھن سنہا نے کہاہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے عوام دونوں ممالک کے فنکاروں کو مشترکہ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان ڈرامے کے اعتبارسے بہت مضبوط ہے جب کہ ہندوستانی فلم کاکوئی مقابلہ نہیں ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع فراہم ہونگے ان خیالات کااظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پر ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیاانکا کہنا تھا کہ میری کئی پاکستانی فنکاروں سے ذاتی دوستی ہے ان سے اکثرتبادلہ خیال ہوتاہے اگراس معاملے پرکوئی ٹھوس لائحہ عمل تیارکیاجائے اورمشترکہ فلم سازی کا آغاز کیا جائے تودونوں ممالک کے فنکاروں کوفائدہ پہنچے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ میں فلم انڈسٹری کے لیے آج بھی اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہوں اپنے جونیئر فنکاروں کواکثرٹیکنیکل چیزیں سمجھاتاہوں سوناکشی اس وقت ہندوستان فلم انڈسٹری کے لیے محنت سے کام کررہی ہے اوراس کی اداکاری میں نکھارپیداہورہاہے اگراسی طرح کام جاری رکھاتوکامیابی مزیداس کے قدم چھوئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔