پی ٹی آئی کی خاتون رکن نے شوہر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

جہانگیر شہزاد  منگل 23 اکتوبر 2018
ملزمہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، پولیس  - فوٹو: ایکسپریس

ملزمہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، پولیس - فوٹو: ایکسپریس

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن نے شوہر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے فقیرآباد میں پی ٹی آئی کی خاتون ٹاؤن ممبر نازک بی بی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تاہم محلے والوں نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔