ہائیکورٹ نے کیپٹن(ر) صفدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک  منگل 23 اکتوبر 2018
نیب خیبرپختون خوا نے کیپٹن صفدر کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے فوٹو:فائل

نیب خیبرپختون خوا نے کیپٹن صفدر کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دنوں کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ نیب خیبرپختون خوا نے ان کے موکل صفدر کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں الزامات کا ذکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

وکیل نے نشاندہی کی کہ نیب کے نوٹسز واضح نہیں ہیں اور یہ معلوم نہیں ہورہا ہے کہ صفدر کو کن الزامات میں‌ بلایا گیا ہے، وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیشی پر گرفتار کرلے گا۔

وکیل نے استدعا کی ان کے موکل کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے جس پر ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست منظور کرلی اور پانچ، پانچ لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔