وفاق صوبوں سے 34 ارب 79 کروڑ کے قرضوں کی ریکوری کریگا

پنجاب18.1 ارب، سندھ 7.5 ارب، خیبرپختونخوا 4.8 اور بلوچستان سے 4.4 ارب لیے جائینگے


Business Reporter June 16, 2013
صوبوں سے قرضوں پر 13 ارب 33 کروڑ37 لاکھ روپے کا مارک اپ بھی وصول کیا جائیگا۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: وفاق مالی سال 2013-14 کے دوران صوبوں سے 34 ارب 79 کروڑ 31لاکھ روپے کے نقد اور غیرملکی قرضوں کی ریکوری کریگا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ بجٹ میں پنجاب سے 18 ارب 9کروڑ 67 لاکھ روپے، سندھ سے 7 ارب 49 کروڑ 86لاکھ روپے، خیبر پختونخوا سے 4 ارب 79 کروڑ30 لاکھ روپے اور بلوچستان سے 4ارب 40 کروڑ 47 لاکھ روپے کی ریکوری کی جائیگی۔



مالی سال 2012-13 کیلیے ریکوری کا ہدف31 ارب 52 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھا گیا تھا تاہم نظرثانی شدہ ریکوری 32 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے، آئندہ مال سال کے دوران صوبوں سے قرضوں پر 13 ارب 33 کروڑ 37 لاکھ روپے کا مارک اپ بھی وصول کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں