وزیراعظم نے عوام پرڈرون حملوں کا آغاز کر دیا منورحسن

جھولیاں بھربھر کر ووٹ دینے والے بھی احتجاج پر مجبور ہوگئے،منصورہ میں خطاب.


Numainda Express June 16, 2013
جھولیاں بھربھر کر ووٹ دینے والے بھی احتجاج پر مجبور ہوگئے،منصورہ میں خطاب۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر سیدمنورحسن نے کہاہے کہ نومنتخب وزیر اعظم نے عوام پرڈرون حملوں کا آغاز کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں ڈھائی روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے کر نواز شریف نے عوام پر بجلی گرادی ہے اور اس سے پہلے جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ کرکے ضروریات زندگی کے نرخوں کو آسمان پر پہنچا دیا گیا،حکومت نے آمدنی کے متبادل ذرائع ڈھونڈنے اور اپنے اخراجات میں کمی کرنے کی بجائے عوام کی کھال اتارنا شروع کردی۔



منصورہ میںا یک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہاکہ عوام کی خدمت کے بلندوبانگ دعوے کرنے والوں نے آتے ہی ان کی چیخیںنکلوا دی ہیں،موجودہ حکومت سے امید تھی کہ وہ لوگوںکے دکھوںکامداواکریگی لیکن حکومت نے آتے ہی لوگوں کی امید وںکے چراغ گل کردیے ہیں،جن لوگوںنے حکمرانوںکوجھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے وہی لوگ احتجاجی مظاہروں کے لیے سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں