گلشن اقبال پولیس کی کارروائی لیاری گینگ وار کا بھتہ خور گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 16 جون 2013
ملزم ڈالمیا کا رہائشی اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ملزم ڈالمیا کا رہائشی اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: گلشن اقبال پولیس نے بلاک 5 میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کیلیے آنیوالے ایک ملزم یاسین بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔

ڈی ایس پی گلشن اقبال قیصر علی شاہ نے بتایا کہ ملزم ڈالمیا کا رہائشی اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان تاجروں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کرتے تھے اور گرفتاری سے قبل وہ بھتہ وصول کرنے آئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔