میرٹ کی بالادستی،قابلیت کو کارکردگی کاذریعہ بنائیں،عمران خان

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 16 جون 2013
زیارت میں قائداعظم کی رہائشگاہ پرحملہ حکومت کی نااہلی ہے،کوئٹہ دھماکوں کی مذمت۔ فوٹو: فائل

زیارت میں قائداعظم کی رہائشگاہ پرحملہ حکومت کی نااہلی ہے،کوئٹہ دھماکوں کی مذمت۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواحکومت کو ہرحال میںمیرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلی پرویزخٹک کودی جانے والی ہدایات میں عمران خان نے صوبائی حکومت کے تمام محکموںمیںبالعموم اورانتظامیہ میں بالخصوص میرٹ کوبنیاد بنانے اورتمام فیصلے قابلیت کے معیار کو مد نظررکھتے ہوئے کرنے کاکہا گیا ہے، انھوں نے صوبے بھر میں ہر قسم کی سیاسی تقرری،تبادلے اوربرخاستگی کے لیے کی جانے والی کوششوںکوناکام بنانے اورآئین کے مطابق حکومتی امور نمٹانے کی ہدایت کی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف قابلیت،انصاف اورآئین کی بالادستی پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

ان کایہ بھی کہنا تھا کہ مثالی انتظامیہ کی بنیاد میرٹ کی توقییرپرہی استوارہوتی ہے جس کاتحریک انصاف نے عوام سے وعدہ کیاہے چنانچہ ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی سمیت تحریک انصاف کے تمام وزرا اور صوبائی کابینہ کے اراکین کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہرصورت میںقابلیت ہی کوکارکردگی کاذریعہ بنائیں، شفاف اورموثر انتظامیہ کے ذریعے عوامی مسائل کے تدارک کو یقینی بنائیں،قبل ازیںعمران خان نے زیارت میںقائداعظم کی رہائشگاہ پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قراردیاہے جبکہ کوئٹہ میںدھماکے اورفائرنگ کی بھی بھرپورمذمت کی ہے،اپنے مذمتی بیان میںانکاکہناتھاکہ حکمرانوں کوغفلت چھوڑکرعوامی جان ومال کے تحفظ کوہرحال میںیقینی بناناہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔