برطانوی شہر برمنگھم میں جنونی شخص کا مسجد کے اندر نمازیوں پرحملہ

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2013
حملے میں 4  افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی  حالت بہتر ہے. فوٹو: رائٹرز

حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے. فوٹو: رائٹرز

لندن: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص نے مسجد کے اندر 4 نمازیوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برمنگھم کی  مسجد میں لوگ نماز کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے چاقو سے نمازیوں پر حملہ کردیا جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی  حالت بہتر ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لندن میں دو سیاہ فام مسلمانوں کی جانب سے ایک فوجی کے قتل کے بعد برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال پایا جاتا ہے۔ کئی علاقوں میں مساجد، اسلامک سینٹرز اور مسلمانوں کی دیگر املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔