سہراب گوٹھ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، 3 گاڑیاں نذر آتش

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2013
مشعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ایک واٹر ٹیکر اور 2 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ فوٹو: راشد اجمیری/ ایکسپریس نیوز

مشعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ایک واٹر ٹیکر اور 2 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ فوٹو: راشد اجمیری/ ایکسپریس نیوز

کراچی: سہراب گوٹھ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان تصادم، مشتعل افراد نے 3 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کی سرپرستی میں ایک گروپ زمین پر قبضہ کرنے کے لئے آیا تھا تاہم پولیس کی سرپرستی کو دیکھتے ہی دوسرا گروپ مشتعل ہوگیا اور دونوں سے اطراف فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، مشعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ایک واٹر ٹیکر اور 2 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جبکہ  کئی گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے ان کے شیشیے بھی توڑ دیئے، دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سپر ہائی وے کے دونوں اطراف میں ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی دوسری جانب  شرپسندوں کے ایک گروپ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سپر ہائی وے سے گزرنے والی گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار شروع کردی ہے۔

پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، علاقہ مکین کے مطابق پولیس دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے زمینوں اور پلاٹوں پر قبضہ کرا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔