پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2013
پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بھی مسلح افواج کی کامیابی پر انتہائی ضروری ہے، آرمی چیف  فوٹو: فائل

پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بھی مسلح افواج کی کامیابی پر انتہائی ضروری ہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں جنگی مشقوں عزم نو چار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تربیت اطمینان بخش ہے، پاک فوج ملک کی دیگر مسلح افواج کے تعاون کے ذریعے کسی قسم کی فوجی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے تاہم پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بھی مسلح افواج کی کامیابی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عزم نو جنگی مشقوں کا آغاز تین جون کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا تھا۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سینیئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔