قائد اعظم ریذیڈنسی قومی ورثہ ہے اس پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، چوہدری نثار

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2013
 قائداعظم ریذیڈنسی کو 3 سے 4 ماہ میں اصل حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔ چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

قائداعظم ریذیڈنسی کو 3 سے 4 ماہ میں اصل حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔ چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

زیارت: وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم ریذیڈنسی قومی ورثہ ہے اس پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بم دھماکوں سے تباہ کی جانے والی قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کیا، اس موقع پر چوہدری نثار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ریذیڈنسی کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، قائد اعظم ریذیڈنسی قومی ورثہ ہے اس پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ قائداعظم ریذیڈنسی کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے گی اور اس کو 3 سے 4 ماہ میں اصل حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔