ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ایک ایک ایم این اے پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

الیکشن کمیشن تحقیقات کے بعد دونوں ارکان کیخلاف مقدمہ درج کروائے گا، ذرائع


Numainda Express October 26, 2018
الیکشن کمیشن تحقیقات کے بعد دونوں ارکان کیخلاف مقدمہ درج کروائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ن لیگ اور تحریک انصاف کے ایک، ایک رکن قومی اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔

ذرائع کے مطابق دو ارکان قومی اسمبلی نے مقررہ حد سے زائد انتخابی اخراجات کیے، این اے 91 سرگودھا سے ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، این اے 140 قصور تحریک انصاف طالب نکئی نے حد سے زیادہ انتخابی اخراجات کیے جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے انتخابی مہم پر57 لاکھ جبکہ طالب نکئی نے 1 کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار روپے کا خرچہ کیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن تحقیقات کے بعد دونوں ارکان کیخلاف مقدمہ درج کروائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں