اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی کونسل کی 8 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے


ویب ڈیسک October 26, 2018
ایکنک کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا (فوٹو: فائل)

KARACHI: وزیر اعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی 8 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (ECNIC) کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری عشرت حسین، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکنک اجلاس سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا واک آؤٹ

سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور بلوچستان کے وزیر مواصلات نواب زادہ طارق خان مگسی بھی ایکنک کے رکن ہوں گے۔

سیکرٹریز خزانہ، منصوبہ بندی، اقتصادی امور ڈویژن کو خصوصی دعوت پر اجلاسوں میں بلا یا جائے گا۔ اسی طرح ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی تعیناتی کے بعد خصوصی دعوت پر اجلاسوں میں بلایا جائے گا جب کہ دیگر وفاقی اور صوبائی افسران کو ضرورت کی بنیاد پر اجلاسوں میں شریک کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں