پستہ قد فٹبالرز کا منفرد کوپا امریکا کپ ارجنٹائن میں جاری

ایونٹ کا مقصد معاشرے میں نظرانداز کیے جانے والے ان پستہ قد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔


Sports Desk October 27, 2018
ایونٹ کا مقصد معاشرے میں نظرانداز کیے جانے والے ان پستہ قد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پستہ قد فٹبالرزکا اپنی نوعیت کا منفرد کوپا امریکا فٹبال کپ ارجنٹائن میں جاری ہے۔

پستہ قد فٹبالرز کا کوپا امریکا فٹبال کپ ارجنٹائن میں جاری ہے جب کہ یہ ایونٹ اتوار کو ختم ہوگا۔ اس کا مقصد معاشرے میں نظرانداز کیے جانے والے ان پستہ قد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے، ایونٹ میں چلی، کولمبیا، ارجنٹائن، برازیل، امریکا، کینیڈا، پیراگوئے، پیرو اور بولیویا کی ٹیمیں شریک ہیں۔



خیال رہے کہ مراکش کو بطور خاص مدعو کیاگیا ہے، انڈور گرائونڈ پر جاری ایونٹ میں گول کا سائز بھی چھوٹا رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں