پہلے سے بند کوئی پسنجر ٹرین نہیں چلائی جائے گی خواجہ سعد رفیق

زیادہ سے زیادہ مال بردار گاڑیاں چلائیں گے تاکہ ریلویز کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے، خواجہ سعد رفیق


/ June 17, 2013
زیادہ سے زیادہ مال بردار گاڑیاں چلائیں گے تاکہ ریلویز کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے، خواجہ سعد رفیق ، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پہلے سے بند کوئی پسنجر ٹرین نہیں چلائی جائے گی بلکہ ریلویز اب مال بردار گاڑیوں پر توجہ دے گا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر روالپنڈی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلویز قومی آمدنی پر بوجھ بن چکا ہے، صدیوں کے بیماروں کو فوری ٹھیک نہيں کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پورے ملک میں قائم بڑے ریلوے اسٹیشز کے دورے کریں گے تاکہ ریلوے کی بحالی کے لئے بہتر اقدامات کئے جاسکیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے کسی سے کوئی رعایت نہيں کی جائے گی، زیادہ سے زیادہ مال بردار گاڑیاں چلائیں گے تاکہ ریلویز کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں